Menu Close

  چارلس آگسٹن ڈی کولمب 14 جون 1736 کو فرانس کے انگویس کاونٹی میں پیدا ہوۓ تھے۔ اس کے والد کا نام ہنری کولمب اورماں کا نام کیتھرین بیجٹ تھا۔ اس کا خاندان اس کے بچپن ہی میں پیرس منتقل ہوا تھا۔ جہاں کولمب نے فلسفہ ریاضی فلکیات اور زبان و ادب کی تعلیم حاصل کی۔ گردش زمانہ کی وجہ سے اس کا متمول خاندان مالی مشیکلات کا شکار ہوگیا اور ماونٹ پلر منتقل ہوگیا۔ لیکن کچھ عرصے کے بعد وہ دوبارہ پیرس آگیا۔ اور اپنے مادرعلمی مازریس سے متعدد امتحانات پاس کۓ۔

    سنہ 1761 میں گریجویشن کرنے کے بعد وہ فرانسیسی فوج میں لفٹیننٹ کے رینک میں انجنییر کی حیثیت سے بھرتی بوا۔ اس نے فوجی قلعوں کی تعمیر بہت زیادہ کام کیا۔ فروری 1764 میں اسے ویسٹ اینڈیز کے مارٹینییگو کو ٹرانسفر کیا۔ جہاں بوربن نامی ایک اہم قلعے کی تعمیر اس کے سپرد کی گي۔ بدقسمتی سے ویسٹ انڈیز کی آب و ہوا اس کوراس نہ آيی۔ اس کی صحت خراب ہو گيی۔ جس کی وجہ سے اس کی ساری زندگی متاثر ہویئ۔ 

  اس لئے کولمب واپس فرانس آیا۔ یہاں آتے ہی اس نے تحقیق پر منظم طور پر کام شروع کیا۔ اپلائیڈ مکینکس پر اس نے اپنا پہلا کام پیرس کے سائنس اکیڈمی کو 1773 میں پیش کیا۔

اس نے برقی چارجز کے درمیان قوت کا قانون پیش کیا۔ جس کو کولمب کا قانون کہتے ہیں۔ بعد میں اس طرح کا قانون مقناطیسی پولز کے لۓ بھی دریافت کیا۔

جب 1789 میں انقلاب فرانس آیا تو کولمب نے اپنی ملازمت سے استعفی دیا۔ لیکن کچھ عرصے کے بعد اس کو دوبارہ بلا لیا گیا۔ جب اس نے اوزان اور پیمائشوں پر انقلابی حکومت کی توثیق کے ساتھ کام کیا۔

اس کی شہرت کی اصل وجہ دو چارجوں کے درمیان قوت کا قانون ہے۔ جس کو ہم کولمب کا قانون کہتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس نے رگڑ پر بھی سیرحاصل کام کیا۔

چارلس کولمب 23 اگست 1806 کو 70 سال کی عمر میں وفات پا گۓ۔‎

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *