Menu Close

X-rays explained in Urdu

ایکس- ریز پیدا کرنے کے لیے ضروری عمل یہ ہے کہ ایٹم کے اندرونی شیلز میں سے کسی الیکٹران کو نکال دیا جاۓ۔ الیکٹران نکلنے کے بعد خالی جگہ رہ جاتی ہے جس کو پر کرنے کے لیے اوپر کی کسی شیل سے الیکٹران جمپ کرکے آتا ہے۔ اوپر کی شیل میں الیکٹران کی انرجی زیادہ ہوتی ہے۔ اس لیے نیچے آنے کے ساتھ وہ اس اضافی انرجی کو خارج کر دیتا ہے۔ یہ خارج کردہ اضافی توانایی ایکس ریز کی شکل میں خارج ہوتی ہے۔

الیکٹرانوں کو کسی ایٹم کے اندرونی شیل سے نکالنے کے ایک سے زیادہ طریقے ہیں۔ اس لیے ایکس ریز کو پیدا کرنے کے بھی ایک سے زیادہ طریقے ہیں۔ آپ کی کتاب میں رويينجن کے ابتدایی زمانے کا طریقہ بیان کیا گیا ہے۔

اس طریقے میں ایک سپیشل قسم کا کیتھوڈ رے ٹیوب استعمال ہوتا ہے  (1) جس میں کیتھوڈ اور اینوڈ کے درمیان پوٹینشل کا بہت زیادہ فرق ہوتا ہے۔ (2) ٹیوب کے اندر پریشر بہت کم ہوتا ہے۔

ان دونوں شرایط کے تحت، ٹیوب کے اندر گیس مالیکیولز آییونايز ہوجاتے ہیں۔ مثبت آینز کیتھوڈ کی طرف بہت تیزی سے جاتے ہیں۔ یہ آیین کیتھوڈ پر موجود بہت سارے الیکٹران میں سے کسی کے ساتھ ٹکرا کر اس کو کیتھوڈ سے نکال دیتا ہے۔ اب یہ الیکٹران ٹیوب کے اندر الیکٹرک پوٹینشل کی وجہ سے اینوڈ  کی طرف حرکت شروع کرتا ہے۔ اور جب یہ تیزرفتار الیکٹران اینوڈ کے کسی ایٹم کے اندرونی الیکٹران سے ٹکراتا ہے تو اس کو وہاں سے نکال دیتا ہے۔ اس کی چھوڑی ہویی خالی جگہ پر کرنے کے لیے اوپری شیلوں سے کویی الیکٹران اضافی انرجی کا ایکس- رے خارج کرکے آجاتا ہے۔

1 Comment

  1. Pingback:x-rays-properties-and-uses – msa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *