Menu Close

جارج سمن اوہم

جارج سمن اوہم ایک پروٹسٹنٹ عیسایئ خاندان میں 16 مارچ 1789 کو پیدا ہوۓ تھے۔ والد کا نام جوہان وولف اوہم اور ماں کا نام ماریہ ایلزبتھ تھا۔ جاۓ پیدايش ایر لنگن جرمنی ہے۔ اس کے 7 بہن بھای‍ئ تھے مگر 4 بچپن میں انتقال کرگۓ تھے۔

اس کے والد تالوں کا کاروبار کرتے تھے۔ وہ اگرچہ ان پڑھ تھا لیکن ایک سیانا شخص تھا۔ اپنے بچوں کی بہترین پرورش کی۔ بہترین تعلیم سے آراستہ کیا۔ گیارہ سال کی عمر میں جارج اوہم کو ارلنگن کے ہائی سکول میں کیا۔ لیکن اس سب کے باوجود اس  کے تعلیم میں بڑا ہاتھ اس کے والد ‍ کا ہی تھا۔ اس کی ماں اس وقت وفات پا چکی تھی جب اس کی عمر دس سال تھی۔

ایرلنگ یونیورسٹی میں 1805 میں داخلہ لیا لیکن درمیان میں چھوڑ دیا۔ 1806 میں سویٹزرلینڈ گیا اور ایک سکول میں ریاضی کے استاد مقرر ہوۓ۔ 1811 میں اوہم ایرلنگ یونیورسٹی واپس آۓ اور وہاں سے پی۔ایچ۔ڈی کی ڈگری حاصل کی۔

1817 میں کولون جرمنی میں ایک سکول میں استاد مقرر ہوگۓ اور فزکس بارے تجربات میں لگ گۓ۔ 1825 میں اوہم نے اپنا پہلا پیپر شائع کیا۔ 1827 میں اس نے اوہم کا قانون پیش کیا۔ 1833 میں نورمبرگ کے پولی ٹیکنیک سکول میں پروفیسر مقرر ہوۓ۔ 1849 میں میونخ کے فزکس ڈیپارٹمنٹ کے چئیرمین مقرر ہو‎ۓ۔

اس کا بنیادی سائنسی دریافت اوہم کا قانون ہے جو کہ پوٹینشل ڈیفرنس، کرنٹ اور مزاحمت کا باہمی تعلق ہے۔

اوہم 65 سال کی عمر میں 6 جولائ 1854 کو وفات پا گۓ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *