Menu Close

پوائنٹ چارج

ہاں، پوائنٹ چارج بھی ریاضی کے نقطے ہی کی طرح ایک تصوراتی خاکہ ہے۔ ریاضی میں نقطے کی تعریف ہم اس طرح کرتے ہیں کہ “ایک ایسا وجود جس کی نہ لمبائی ہو، نہ چوڑائی ہو اور نہ ہی اونچائی ہو”۔ تو ایسے “وجود” کا ہم صرف تصور ہی کر سکتے ہیں‼!

پوائنٹ چارج کا تصور بھی کچھ اسی طرح ہے۔ “چارج جس کی مقدار کچھ بھی ہو، یعنی زیادہ یا کم، لیکن وہ ایک ہی نقطے پر مرتکز (کنسنٹریٹڈ) ہو، پوائنٹ چارج کہلاتا ہے”۔

لیکن اس کی ضرورت کیا ہے؟

جب ہم کولمب لا یا اس کے ایک اورذیلی لا یعنی گاس لا کا ذکر کرتے ہیں (آپ کو برادر ان لا یاد آیا، میں نے یہ نہیں کہا!) تو اس میں دو چارجز کے درمیان قوت اور ان کے درمیان فاصلے کی نسبت ہوتی ہے۔ چونکہ یہ مقداریں بہت چھوٹی ہوتی ہیں اور معمولی فرق سے بھی نتیجے پر بہت اثر پڑ سکتا ہے اس لیے ہم فرض کرلیتے ہیں کہ سارا چارج ایک ہی جگہ پر کنسنٹریٹڈ ہے، یعنی پوائنٹ چارج ہے۔ جس سے مسلہ اسان ہوجاتا ہے۔

بصورت دیگر، اگر ہم چارج کا پورا والیوم لیتے تو ہمیں ایک لمبی سمیشن یا انٹگریشن کرنی پڑتی۔

2 Comments

  1. Pingback:gauss-law-and-its-applications – msa

  2. Pingback:coulombs-law-unit-of-charge – msa

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *